مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء میں مرمتی کام دیکھ کر حکام کی مشکور

مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء میں مرمتی کام دیکھ کر حکام کی مشکور


اداکارہ مہوش حیات کی شکایت کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر بیت الخلاء کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں کراچی ائیرپورٹ آئی تھی جہاں مرد اور خواتین کے بیت الخلاء میں مرمتی کام جاری تھا‘۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

So gratifying to pass through KHI Airport today & see this work being carried out on the gents and ladies’ rooms. Airports are the 1st impression that visitors have of our country & it should be good one. Thank you to the authorities who listened to my request and took action.

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
153 people are talking about this

مہوش حیات نے ٹوئٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے ملک کا ائیرپورٹ ہی سب سے پہلا تاثُر دیتا ہے جسے اچھا ہی ہونا چاہیے۔

بعد ازاں اداکارہ نے حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مرمت کے کام کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئی تھیں۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی جب کہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔

حکومت نے مہوش حیات کی ایک ٹوئٹ پر نوٹس لے لیا

بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ کی حالت پر اظہارِ برہمی کے بعد حکومت نے نوٹس لیا تھا۔

مہوش حیات کے ٹوئٹ پر وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ ریسورس نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں