ٹرمپ لمبے قد کی وجہ سے تاج محل میں کس جگہ نہ جاسکے؟


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران تاج محل پہنچے جہاں وہ مغل بادشاہ شاہ جہاں اور ان کی اہلیہ ممتاز کی اصل قبریں نہیں دیکھ پائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو تاج محل کا دورہ کرانے والے گائیڈ نیتن کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ٹرمپ تاج محل کی خوبصورتی دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے مگر وہ شاہ جہاں اور ممتاز کی اصل قبر نہیں دیکھ پائے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اونچے قد کی وجہ سیکیورٹی اہلکاروں کو شبہ تھا کہ شاید انہیں چوٹ پہنچ سکتی ہے کیونکہ اصل قبروں تک جانے کا راستہ تنگ اور اس کی اونچائی کافی کم ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق امریکی صدر ٹرمپ کا قد 6 فٹ 3 انچ ہے جس کی وجہ سے ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اصل قبروں کا دورہ نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں