’مکہ گرل‘ کے نام سے ویڈیو بنانیوالی خاتون ریپر کو گرفتار کرنے کا حکم


مکہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل نے ’مکہ ‘گرل کے نام سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے وال خاتون ریپر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ریپر نے مکہ گرل کے نام سے اپنے گانے کی ویڈیو بنائی جسے خاتون نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا۔

سعودی حکام نے خاتون کے عمل کو مکہ کے رسم و رواج اور ثقافت کے منافی جرم قرار دیا ہے۔

ویڈیو بنانے والی خاتون کی شناخت ایسل سلے کے نام سے ہوئی، خاتون نے ایک کیفے میں بچوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بنائی تھی، خاتون کی ویڈیو کو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق مکہ کے گورنر نے خاتون کے فوری طور پر گرفتاری کے احکامات کے ساتھ ویڈیو بنانے والی ٹیم کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں