کراچی:
دوران میچ کسی اور انکلوژر وغیرہ میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل5 میں جمعے کو کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی دوران میچ ڈگ آؤٹ میں موبائل فون پر گفتگو کرتے پائے گئے، ٹی وی پر یہ دیکھنے کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوال اٹھایا، قوانین کے مطابق صرف منیجرز کو ہی اس کی اجازت ہے، مگر میچ سے قبل بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ ٹیم شیٹ میں بطور منیجر نوید رشید کا نام درج تھا، بعد میں کراچی کنگزنے وضاحت کر دی کہ طارق وصی منیجر کی حیثیت سے ہی ڈگ آؤٹ میں موجود تھے۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کی تحقیق کے مطابق پی ایس ایل 5میں ٹیم مالکان کو دوران میچ ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کی اجازت ہے، البتہ انھیں پیشگی آگاہ کرنے کے ساتھ ایک بار فیصلہ کرنے کے بعد تمام میچز میں وہیں رہنا ہوگا،کسی بھی ٹیم کا مالک اگر ڈگ آؤٹ میں بیٹھا تو اسے دوران میچ اسٹیڈیم کے کسی اور ایریا میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔