کراچی:
پی ایس ایل میچ میں پشاور زلمی کے وہاب ریاض کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور جیسن روئے سے گرما گرمی ہوگئی۔
اننگز کے اختتام پر وہاب ریاض نے کوئٹہ کے اوپنر جیسن روئے کی جانب فلائنگ کس کا اشارہ کیا، سرفراز احمد اپنے بیٹسمین کی حمایت میں وہاب کی طرف گئے۔ پیسر بھی غصے میں آگے بڑھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے بیچ بچاؤ کرایا اور سرفراز احمد کو روکا، پشاور کی جانب سے ڈیرن سیمی آگے بڑھے اور وہاب ریاض کو اپنے ساتھ لے گئے، قبل ازیں دوران میچ بھی وہاب اور جیسن روئے میں گرما گرمی ہوئی تھی۔