پشاور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے بیٹے نے بھی اپنے بابا کی طرح بیٹسمین بننے کی تیاری شروع کردی۔
چھوٹے خان کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان جو بلے بازی میں اپنی مثال آپ تھے اور انہوں نے ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں کئی ریکارڈ بنا رکھے ہیں اب ان کے ننھے بیٹے نے بھی کرکٹ کھیلنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر یونس خان کی جانب سے جاری ویڈیو میں چھوٹا خان بیٹنگ کرتا نظر آرہا ہے اور یونس خان نے ٹوئٹر پر لکھا ہے چھوٹا خان ان ایکشن ہے، ویڈیو میں یونس خان کا بیٹا بیٹ اٹھائے گھر میں کرکٹ کھیلتا نظر آرہا ہے۔