چین نے دوبارہ قابلِ استعمال ماسک تیار کر لیے


چین میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر پہلی بار ایسے این 95 ماسک تیار کیے گئے ہیں جس کی نینو ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسے بار  بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دوبارہ قابلِ استعمال ماسک چین کے شہر شنگھائی کی ایک کمپنی کی جانب سے بنائے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر ان ماسک کو احتیاط سے استعمال کیا جائے تو یہ 20 مرتبہ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

شنگھائی کی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے ماسک اب روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 10 ہزار کی تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماسک کو پانی میں ابال کر، الکوحل یا چینی ڈِس انفیکٹنٹ (جراثیم ختم کرنے والا کیمیلک) جس کا نام ’84‘ ہے، کے ذریعے دوبارہ استعمال کے قابل اور جراثیم سے پاک کیا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال

چین میں جان لیوا کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کے باعث مسلسل متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2459 تک جا پہنچی ہے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار ہو گئی ہے۔

چین سمیت 33 ممالک میں اب تک 1152 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر اس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔

مجموعی طور پر چین سمیت 33 ممالک میں کورونا سے متاثر افرادکی تعداد 78600 ہو گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں