وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا


وزیراعظم عمران خان نے موسم بہار کی شجر کاری مہم برائے 2020 کا افتتاح کر دیا۔

عمران خان نے میانوالی کے علاقے کندیاں میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو حکام کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ شجرکاری مہم کا مقصد جنگلات کی بحالی اور دشت شدتی کو کنٹرول کرنا ہے، اسی مناسبت سے آج شروع کی جانے والی شجرکاری مہم کا عنوان جنگلات کی بحالی رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ شجرکاری مہم پورے ملک میں 30 جون تک جاری رہے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں