پی ایس ایل5 کے ترانے کو لیکر علی عظمت اور علی ظفر میں لفظی جنگ چھڑ گئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 2 کے ترانے ’سیٹی بجے گی‘ نے شائقین کو اتنا متاثر کیا کہ اس کے بعد آنے والے سیزن 3، 4 اور 5 کے ترانے شائقین کی توجہ کھینچنے میں ناکام رہے۔ 

پی ایس ایل 2 کے لیے آفیشل ترانہ ’سیٹی بجے گی‘ علی ظفر نے گایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے اتنا  پسند کیا گیا کہ باقی سارے ایڈیشنز میں سب نے ویسے ہی ترانے کی امید باندھ لیں۔

مگر پی ایس ایل کے 3، 4 اور 5 سیزن کے ترانوں نے شائقین کو اتنا مایوس کیا کہ وہ ہر سال ہی سوشل میڈیا پر میمز اور پوسٹ کے ذریعے گلوکار  سے درخواست کرتے ہیں کہ پی ایس ایل ترانہ آپ ہی پیش کریں، اب تک آپ کے معیار جیسا کوئی نہیں۔

20 فروری کو پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہوا جس کی افتتاحی تقریب میں ایک بار پھر پی ایس ایل 5 کے ترانے ’تیار ہیں‘ پر گلوکار علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور عارف لوہار نے پرفارم کیا جس پر شائقین نے دوبارہ سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے  پی ایس ایل 5 کے ترانے ’تیار ہیں‘ میں اپنی آواز شامل کرنے والے گلوکار علی عظمت نے ایک انٹرویو میں علی کا نام لیے بغیر کہا کہ  ایک فنکار ہے  انہوں نے گانے کو خراب کرنے کے لئے ایک بلاگرز کا گروپ بنایا انہیں پیسے دیے تاکہ وہ گانے کو ناکام کریں اور سوشل میڈیا پر اس کے لیے مہم چلائیں۔

ایسے میں علی ظفر نے بھی ٹوئٹر پر علی عظمت کا نام لیے بغیر بڑے پیار بھرے انداز میں ان کے الزام کا کرارا جواب دیا۔

Ali Zafar

@AliZafarsays

Zindagi me koi masla ho.

Embedded video

4,795 people are talking about this

علی ظفر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کیا کہ ’اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ چل رہا ہے یعنی کوئی ازدواجی مسئلہ یا کوئی سماجی مسئلہ، اگر کاروبار نہیں چل رہا، گانا نہیں چل رہا یا ایونٹ نہیں چلا تو اس کے ذمہ دار آپ نہیں میں ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ میں اس لیے ذمہ دار ہوں کیونکہ میں اتنا طاقتور ہوں کے میرے پے رول پر بلاگرز ہیں، کیمبرج اینلیٹیکا کیا ہے، ٹرمپ کیا ہے بلکہ اسے الیکٹ کس نے کروایا۔۔۔ آپ کے بھائی (علی ظفر) نے، تو اس لیے اپنے کمرے میں ایک بورڈ لگائیں اس پر میری تصویر لگائیں اور روزانہ صبح اٹھ کر ٹھا ٹھا کرکے ماریں تاکہ دل ہلکا ہو غصہ کم ہوگا۔

علی نے مزید کہا کہ بلکہ آپ اگر چاہتے ہیں کہ میں خود آکر وہاں کھڑا ہوجاؤں تو اس کے لیے بھی بھائی حاضر ہے، تو اس امید کے ساتھ۔۔

ویڈیو میں علی ظفر جیسے ہی امید کا اظہار کرنے جاتے ہیں ’سیٹی بجے گی‘ ترانہ لگ جاتا ہے جس پر وہ اکتاہٹ سے کہتے ہیں کہ یہ گانا بند کردو خدا کے واسطے ۔۔

علی ظفر کے کہنے پر گانا بند کردیا جاتا ہے جس پر وہ خود کہتے ہیں کہ شکریہ!منحوس گانا پھر لگا دیتے آپ لوگ بار بار۔

آخر میں علی نے کہا کہ  ’تو اس امید کے ساتھ اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو رات کو سکون سے سوئیں کیونکہ بھائی حاضر ہے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں