ٹرمپ، دورہ بھارت پر پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے: وائٹ ہاؤس

ٹرمپ، دورہ بھارت پر پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے: وائٹ ہاؤس


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر نریندر مودی کو پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ آئندہ ہفتے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران نہ صرف اقتصادی اور فوجی صلاحیت بڑھانے پر بات کریں گے بلکہ وہ مودی سرکار پر زور دیں گے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام مذاہب کے افراد کے ساتھ برابری کا سلوک روا رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں
صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت
امریکا کے ایک اور شہر میں بھارت کے متنازع قانون کیخلاف قرارداد منظور
بھارت میں متنازع شہریت بل کیخلاف مظاہروں میں شدت، ہلاکتیں مزید بڑھ گئیں
وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے کشیدگی کم کرنے، کنٹرول لائن پر استحکام کی فضا پیدا کرنے اور مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زور دیں گے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر مرکوز ہے اور اس کی خواہش ہے کہ علاقائی طاقتیں اس عمل میں امریکا کی مدد کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں