سابق باکسنگ اولیمپئن عثمان اللہ خان انتقال کرگئے


سابق باکسنگ اولیمپئن عثمان اللہ خان کینیڈا میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان  گذشتہ کئی ماہ سے “برین ٹیومر” کے مرض میں مبتلا تھے اور حکومتی بے بسی اور بے رخی کے باعث علاج کی غرض سے کینیڈا چلے گئے تھے۔

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 29ستمبر 1974میں پیدا ہونے والے پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان  کینیڈا میں انتقال کر گئے ہیں۔عثمان اللہ خان نے اٹلانٹا اولمپک گیمز 1996 اور سڈنی اولمپک گیمز 2000میں بین الاقوامی باکسنگ  کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر  دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہیں ایشین چمپیئن شپ،ایشین گیمز ،سیف گیمز سمیت بہت سے انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ واپڈا کے سابق باکسر نے متحدہ عرب امارات اور کینیڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا،لیکن دماغی کینسر کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ادھر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن  نے بھی عثمان اللہ  کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں