پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہوا جس میں پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران راحت فتح علی خان، آئمہ بیگ، ابرار الحق، علی عظمت، ہارون راشد، عاصم اظہر، صنم ماروی اور سجاد علی جیسی شخصیات نے پرفارم کیا۔

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

کسی کو پرفارمرز کی پرفارمنس پسند نہیں آئی تو کسی نے میزبان کا شدید مذاق اڑایا۔

مزید پڑھیں: فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب کا اختتام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کے لیے کئی ہیش ٹیگز بنائے گئے تاہم زیادہ تر ہیش ٹیگز کا استعمال صارفین نے میمز شیئر کرنے کے لیے ہی کیا۔

ٹوئٹر پر توجہ کا مرکز بننے والی چند میمز مندرجہ ذیل ہیں:

ایک صارف نے باتایا کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب دیکھ کر پاکستانیوں کا حال کچھ اس طرح تھا۔

کوئی اس موقع پر بھی ‘میرے پاس تم ہو’ ڈرامے کے یادگار کردار دانش کی موت کو نہ بھولا۔

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور یہ بات بھی مداحوں کے لیے حیران کن رہی۔

وہ لوگ جو پی ایس ایل کے لیے پرجوش تھے ان کا یہ حال ہے۔

ایک صارف نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچ کے آغاز سے متعلق کچھ یوں شیئر کیا کہ ‘اٹھو انارکلی افتتاحی تقریب ختم اور میچ شروع ہوگیا’۔

کسی نے اس موقع پر علی ظفر اور فہد مصطفیٰ کو یاد کیا۔

پی ایس ایل کی میزبانی کرنے والے آر جے احمد گوڈیل کا بھی سوشل میڈیا پر بےحد مذاق اڑایا گیا۔

ان کے مطابق ‘جب آپ دراز سے فہد مصطفیٰ منگوائیں’

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ‘پی ایس ایل 5 کی پہلی مایوسی’

احمد گوڈیل نے خود بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے تنقید کرنے والوں کو پیغام دیا کہ وہ ان سے حسد کرنے کے بجائے محنت کرکے آگے بڑھیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘وہ افراد جو مجھے صرف جلن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ان سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ میں اس مقام تک آخر کیسے پہنچ گیا’۔

جہاں سوشل میڈیا پر اس افتتاحی تقریب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہیں تقریب اور تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکار پسند آئے۔

کسی نے راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو پسند کیا۔

تو کسی نے تقریب کو چار چاند لگانے والی آتش بازی کی تصاویر شیئر کیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔

افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تمام 34 میچز پہلی مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے، یہ میجز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں منعقد ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں