’مسلسل تیسری بار بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر فخر ہے‘


معروف اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر برقرار ہیں۔

 اداکارہ مایا علی پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل 4 کے سیزن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ 

مقبول فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسلسل تیسری بار ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

امکان ہے کہ مایا علی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے آج کراچی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز میں شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل5 کی افتتاحی تقریب کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سج رہا ہے جس میں  گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار پرفارم کریں گے  جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں