پاکستان سپر لیگ 2020 کا بخارجہا ں پاکستان بھر کی عوام کو چڑھا ہواہے وہیں شو بز ستارے بھی اس میدان میں کسی سے کم نہیں۔
کرکٹ شائقین کے ساتھ فنکاربرادری بھی بڑھ چڑھ کر اپنی پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے۔
پی ایس ایل کے دوران جہاں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کا ٹکراؤ دیکھنے والوں کو پرجوش کردیتا ہے وہیں ٹیم مالکان شوبز ستاروں کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہیں جس سے اس ایونٹ میں مزید چا ر چاند لگ جا تے ہیں۔
اس سیزن میں بھی مختلف صف اول کے پاکستانی ستارے ٹیمو ں کا حصہ بنیں ہیں اور انھیں جیتنے کےلئے سپورٹ کررہے ہیں۔
موجودہ وقت میں نوجوانوں کے پسندیدہ سنگرعاصم اظہر بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عاصم اظہر کراچی کنگز کی سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کراچی کنگز تیار ہیں بازی پلٹنے کے لیے، گیم بدلنے کے لیے
اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر بھی کسی سے کم نہیں،یہ دو نو ں خوبرو اور با صلا حیت اداکارائیں پشاور ذلمی کے آفیشل سانگ میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے۔
اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ و ماڈل سنتیا مارشل بھی کراچی کنگز کی سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کراچی تیار ہے اپنا جوش دکھانے کے لیے کیونکہ کنگز آرہے ہیں میدان میں۔
اداکار سنگرفرحان سعید نے بھی کراچی کنگز کا جوش بڑھاتے ہوئے کہا کراچی جہاں خواب پورے ہوتے ہیں، جہاں امیدوں کو جیت کی اڑان ملتی ہے تو کراچی کنگز تیار ہے اس بار جیت کی اڑان بھرنے کے لیے۔