سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سانولی رنگت کی اہمیت جتا تے ہو ئے کہا ہے کہ لڑکیوں گورے رنگ کےلئے جتن نہ کرو۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر شنیرا اکرم نے ایک طویل لیکن کار آمد پو سٹ شئیر کی ہے جس میں وہ ان خواتین و نوجوان لڑکیو ں سے مخاطب ہیں جو گو ری رنگت کے پیچھے نا صرف پا گل ہو جا تی ہیں بلکہ اسے پانے کےلئے طرح طرح کے جتن جسے کیمیکل والی کریمیں اور وائٹنگ انجکشن تک کا استعمال کر نے سے گھبراتی نہیں۔
شنیرا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ دنیا بھر میں ہزاروں لڑکیاں یہ خواہش رکھتی ہیں کہ وہ گندمی رنگت کی مالک ہوتیں ، میرا شمار بھی ایسی ہی لڑکیوں میں ہوتا تھا۔
مسز وسیم اکرم نے بتایا کہ نوجوانی میں انہوں نے اپنا رنگ سانولا کرنے کے لیے بہت جتن کئے، ہمارے ذہن میں یہی بات ڈالی گئی تھی گندمی رنگت زیادہ پُرکشش ہوتی ہے، اسی رنگت کو حاصل کرنے کی کوشش میں ہم تین سے چار گھنٹے تک دھوپ میں بیٹھتے تھے۔
شنیرا نے سانولی رنگت کی حامل لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے اس پیغام کا مقصد یہی ہے کہ گندمی رنگ والی لڑکیاں اپنا رنگ گورا کرنے کی کوششیں کرکے خود کو تبدیل نہ کریں آپ جیسی ہیں اسی کے ساتھ خوش رہیں، دنیا میں کتنی ہی لڑکیاں ایسی ہیں جو آپ جیسی بننے کی خواہشمند ہیں۔