لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا اپنی کرپشن، چوری، معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا، حکومت کا اپنا اسٹیٹ بینک آپ کی نالائقی، چوری اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی، میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟ عمران صاحب کیا 18 ماہ میں 12 ہزار ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا؟ عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار، روزگار، روٹی میڈیا اور اپوزیشن نےچرائی؟