ڈیلس میں پاکستان سوسائیٹی کی جانب سے یوم پاکستان میلہ21 مارچ کو منعقد کرنے کا اعلان۔


ڈیلس میں پاکستان سوسائیٹی کی جانب سے یوم پاکستان میلہ21 مارچ کو منعقد کرنے کا اعلان۔

ڈیلس( راجہ زاہد اختر خانزادہ)

پاکستان سوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس ( پی ایس این ٹی) کا اجلاس زیر صدارت صدر سوسائیٹعابد ملک یہاں فورٹ ورتھ شہر میں واقع دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوسائیٹی کے بورڈ اورٹرسٹی کے ممبران سمیت سوسائیٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیلس میں یومپاکستان میلہ  شایانِ شان طریقہ سے منانے کیلئے اہم فیصلہ کیئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ یوم پاکستان کی تقریب اور میلہ ڈی ایف ڈبلیو ایرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میرئیٹ میں مورخہ 21 مارچ کی شام منعقد ہوگا جسمیں پاکستان کے امریکہ میں سفیر سمیت پاکستان کے قونصل جرنلاور اراکین کانگریس مقامی سول اور اعلی کی شرکت متوقع ہے اور اسکے لیئے دعوت نامہ جاریکردیئے گئے ہیں.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں پاکستانی ثقافت کواجاگر کرنے کیلئے نمائشی اسٹال لگائے جائینگے اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے افراد کو مواقعفراہم کیئے جائینگے کہ وہ اس میلہ کے ذریعہ اپنی مصنوعات کو کمیونٹی میں متعارف کرائیں۔جبکہ آنے والی فیملیوں کی تفریح اور انمیں قومی جذبہ جگانے کیلئے پاکستانی معروف گلوکاروں کوبھی مدعو کیا جائیگا۔ اور پروگرام رات گئے تک جاری رہیگا


اپنا تبصرہ لکھیں