کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کم ترین سطح تک رہنے کے خدشات


کراچی: 

پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح تک رہنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

کاٹن سیزن 2019-20 کے دوران پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح تک رہنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں جسکے نتیجے میں ٹیکسٹائل ملوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلیے بیرون ملک سے اربوں ڈالر مالیت کی 40 لاکھ روئی کی گانٹھیں درآمد کرنی پڑیں گی۔

چئیرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ مزکورہ عوامل کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جاری کاٹن ایئر کے دوران کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار زیادہ سے زیادہ 88 لاکھ بیلز تک رہے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں