رواں مالی سال، غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی


کراچی: 

 پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 61کروڑ 32لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020 میں مجموعی غیرملکی ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 61 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی۔جنوری 2019 میں غیرملکی سرمایہ کاری 15 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک محدود رہی تھی۔ جنوری 2020 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 22 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہی۔ جنوری 2020 میں حکومتی تمسکات میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 38 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر زائد رہی۔جولائی تا جنوری غیرملکی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 3 ارب 42 کروڑ 48 لاکھ ڈالر رہی۔جولائی تا جنوری راہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 65 فیصد اضافہ سے ایک ارب 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں