چونیاں میں نجی کلینک پر زچگی کے لیے آنے والی خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
پولیس کے مطابق چونیاں میں قصور روڈ پر واقع نجی کلینک میں اتائی ڈاکٹر نے زچگی کے لیے آنے والی خاتون سونیا کا آپریشن کیا جس کے فوری بعد خاتون کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی جب کہ اس کا نومولود بیٹا زندہ رہا۔
واقعے کے بعد خاتون کے لواحقین نے کلینک پر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا جب کہ ضلعی انتظامیہ نے کلینک سیل کر دیا۔
سونیا کے اہلخانہ نے کلینک انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ سونیا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔