پاکستان کی نامور اداکارہ زارا عباس اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
گزشتہ سال وہ ‘پرے ہٹ لو’ نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں تھی اور اب انہوں نے ایک اور نئی فلم سائن کرلی۔
زارا نور عباس بہت جلد ہدایت کار فہیم برنی کی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: زارا نور عباس کا 28ویں سالگرہ پر شاندار جشن
زارا نور عباس نے اسی ڈرامے کے ساتھ اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اس حوالے سے اداکارہ کا ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘ٹی وی کے لیے میرا پہلا اوڈیشن فہیم برنی کو بھیجا گیا تھا، اس وقت میں نیویارک میں رہائش پذیر تھی، انہوں نے مجھ سے فوری کہا کہ میں اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے پاکستان آجاؤں’۔
فہیم برنی کے مطابق زارا نور عباس اس کردار کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہیں۔
ہدایت کار کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘ہماری فلم کی کہانی محبت، خاندان، دوستی اور ہنسی مذاق کے گرد گھومتی ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ فلم کے لیے بہترین اور چوشیلے فنکاروں کا انتخاب کیا جائے’۔
فہیم برنی کا مزید کہنا تھا کہ ‘زارا میں وہ ہر بات موجود ہے جو اس کردار کے لیے ضروری تھی، ہمارا ارادہ ہے کہ ناظرین کو ایک ایسی فلم دیں جس سے وہ بہت زیادہ محظوظ ہوسکیں’۔
زارا نور عباس بھی اس فلم کا حصہ بننا اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے ہمیشہ سئ فہیم برنی کے ساتھ کام کرنا پسند آیا، میں جانتی تھی کہ جب بھی وہ فلم بنائیں گے، یقیناً بہترین ہوگی’۔
یہ بھی پڑھیں: ‘عہد وفا’ کو سائن کرکے ایسا لگا جیسے پاؤں پر کلہاڑی مارلی، زارا نور
فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی اور تفصیل سامنے نہیں آئی، البتہ یہ بات ضرور واضح ہے کہ اس فلم کی کہانی کھیل کے موضوع پر مبنی ہوگی۔
خیال رہے کہ زارا نور عباس ‘پرے ہٹ لو’ کے ساتھ ساتھ ‘چھلاوا’ نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔
ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘عہد وفا’ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔
وہ اس ڈرامے میں ‘رانی’ نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔