شین واٹسن شاندار استقبال پر حیران، بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی


کراچی: 

شین واٹسن کراچی میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کرکٹر شین واٹسن گذشتہ روز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو استقبال کرنے کیلیے فرنچائز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان موجود تھے، انھوں نے آسٹریلوی آل راؤنڈرکو جامنی رنگ کی روایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔

شین واٹسن نے کہاکہ میں اس استقبال کی توقع نہیں کررہا تھا،اپنے پرستاروں کے درمیان آکر بہت خوش ہوں، طویل سفر کی تھکاوٹ ختم ہوگئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کلر کی پرپل کیپ میری پہچان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں