پاکستان کی بہترین سیکیورٹی نے ڈومینک کورک کو رائے بدلنے پر مجبور کردیا


لاہور: 

پاکستان کی بہترین سیکیورٹی نے ڈومینک کورک کو رائے تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت لاہور میں موجودکمنٹیٹر نے زندگی میں پھر کبھی پاکستان کا رخ نہ کرنے کی بات کردی تھی تاہم وقت نے ان کے زخم مندمل کردیے، پاکستان میں تسلسل کے ساتھ انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد نے سیکیورٹی پر دنیا کا اعتماد بحال کردیا ہے، ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر ڈومینک کورک اب پی ایس ایل 5کیلیے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں