محسن عباس کو بڑی خوشخبری مل گئی


پاکستان شو بز انڈسٹری کے نا مور اداکار،میزبان اورگلوکار محسن عباس حیدر نے فلم سائن کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار محسن عباس نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو بتا یا کہ انھوں نے اداکارہ نوشین شاہ کے مد مقابل نئی فلم’ونس اپ آن اے ٹائم ان کراچی ‘ سائن کرلی ہے۔

واضح رہے کہ محسن عباس اس سے قبل کئی پاکستانی فلموں جیسے باجی، نامعلوم افراد، لوڈ ویڈنگ، تیری میری لوو اسٹوری اور نامعلوم افراد 2 میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں