اسلام آباد:
مالی سال 2019-20کی دوسری سہ ماہی(اکتوبرتا دسمبر2019) میں ملک کے بجٹ خسارے میں 708 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر)کے دوران پاکستان کا بجٹ خسارہ 994.71 ارب روپے سے تجاوز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جو ملکی جی ڈی پی کے0.7فیصدسے بڑھ کر2.3فیصدکے برابر ہو گیا ہے ۔
گذشتہ سہ ماہی بجٹ خسارہ 286.024 ارب روپے رہا۔گذشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘کو دستیاب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کی کاپی میں بتایاگیا کہ پہلی ششماہی حکومت نے بینکوں سے 386 ارب 57کروڑ30 لاکھ روپے کے قرضے لئے۔ دفاعی اخراجات 529 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ اور اخراجات جاریہ مجموعی طورپر37کھرب 21 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپے رہے۔