سی این جی اسٹیشن اتوار کو صبح 7 بجے کھولے جائیں گے


کراچی: 

 سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن اتوار کوصبح 7بجے 12 گھنٹے کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

سی این جی اسٹیشن اتوار کورات 7بجے کھلے رہیں گے، ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کومختلف گیس فیلڈزسے ملنے والی گیس کی مقدارکم موصول ہورہی ہے جس کے سبب گھریلوفراہمی سخت متاثرہے کم پریشرکی وجہ سے کمپنی کو گھریلوصارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سی این جی صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اتوار16فروری کی صبح 7 بجے سے رات 7 بجے تک12 گھنٹے کیلیے سندھ بھرمیں تمام سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی سپلائی جاری رکھی جائے گی جب کہ آئندہ کاشیڈول کافیصلہ گیس پریشرکی صورتحال کومدنظررکھ کرکیاجائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں