اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ترک وزارت تجارت کے درمیان تجارت اور کسٹمز تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان اور ترکی کے متعلقہ حکام نے ایم او یوپر دستخط کئے۔ ایف بی آر کاکہناہے کہ یہ مفاہمت کی یادداشت پاکستان اور ترکی کے درمیان کسٹمز تعاون پر ہونے والے سال 2002ء کے معاہدے کے تسلسل کا نتیجہ ہے مفاہمت کی یادداشت سے دونوں اطراف کو فوائد حاصل ہوں گے۔