راجہ زاہداورڈاکٹر نسرین خانزادہ کے صاحبزادے راجہ راحیل خانزادہ،
ڈاکٹرعریشہ کے ہمراہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
کراچی میںمنعقدہ تقریب میں سندھ کے نامور سیاستدان ایاز لطیف پلیجو، سابق
صوبائی وزیر عبدالستاور بچانی،فلم اسٹار سعود، ڈاکٹرجمیل راٹھور،
کلکٹرکسٹم خلیل یوسفانی سمیت سول واعلیٰ حکام کی شرکت
رنگارنگ تقریب میں آنے والے مہمانوںکی توازع پر تکلیف کھانوں سے کی گئی
جاگو ٹائمزگروپ آف پبلی کیشن کے ایڈیٹر انچیف، سی ای او راجہ زاہد
اخترخانزادہ اور اخبار کی صدر ڈاکٹر نسرین اختر خانزادہ کے صاحبزادے بزنس
مین راجہ راحیل اختر خانزادہ پاکستان کے شہر کراچی میں ڈاکٹرقادر اور
ڈاکٹر خالدہ قادر کی صاحبزادی ڈاکٹر عریشہ قادر کے ہمراہ رشتہ ازدواج سے
منسلک ہو گئے، اس سلسلے میں کراچی میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،
جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، شادی میں عوامی
تحریک کے سربراہ اور سندھ کے معروف سیاستدان ایاز لطیف پلیجو،سابق صوبائی
وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی، آئی جی پولیس سندھ آفتاب
پٹھان، کلکٹر کسٹم کراچی خلیل یوسفائی، معروف مذہبی اسکالر جمیل
راٹھور،ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد خانزادہ، کراچی پریس کلب کے
سابق صدر وسیکرٹری علائو الدین ہمدم خانزادہ،جیو وجنگ کے گروپ ڈائریکٹر
محمدسلیمان،جنگ کراچی کے سابق مدیر سلیم احمد،نعیم چوغلے،اویس عالم، اے
آر وائی نیوزکے یاسر قاضی، پاکستان کے فلم اسٹار سعودقاسمی،گلوکارمحمود
مودی، فرحان پتافی،چیئرمین شاہد محمددانودانی،آفتاب جونیجو، نواب خانزاہ
سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے، اس موقع پر معروف سیاستدان ایاز لطیف پلیجو
نے دولہا راجہ راحیل خانزادہ اور ان کے والد راجہ زاہد اختر خانزادہ کو
سند کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا،آنے والے مہمانوںکی توازع پرتکلف کھانوں
سے کی گئی۔