کھانے کی اشیاء کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش


بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مونگ پھلی اور کھانے کی دیگر اشیاء کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ائیر پورٹ پر ایک شخص کو 45 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی مونگ پھلی، بسکٹ کے ڈبوں اور گوشت میں چھپا کر لے جانے کے جرم پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے 25 سالہ شخص کی مشکوک حرکتوں کی بناء پر تلاشی لی گئی۔

سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اُس میں پکے ہوئے گوشت، مونگ پھلی، بسکٹ کے ڈبوں اور دوسری کھانے کی چیزوں میں سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

اس پورے واقع کی ویڈیو سی آئی ایس ایف نے سوشل پر بھی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کے سامان میں موجود سیل پیک بسکٹ کے ڈبوں، مونگ پھلی اور تیل میں پکے ہوئے گوشت میں سعودی، قطری، عمانی ریال کے ساتھ ساتھ کویتی دینار اور یورو موجود تھے۔

CISF

@CISFHQrs

Vigilant personnel apprehended a passenger namely Mr Murad Alam carrying high volume of foreign currency worth approx. INR 45 lakh concealed in peanuts, biscuit packets & other eatable items kept inside his baggage @ IGI Airport, Delhi. Passenger was handed over to customs.

Embedded video

583 people are talking about this

سی آئی ایس ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 45 لاکھ ہے جسے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں