نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا


 اسلام آباد: 

 بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر، نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ موخر کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر 2019 کیلئے بجلی 98 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی،چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

حکام نے استدعا کی کہ سی پی پی اے فیول پرائس ایڈجسمنٹ طریقہ کار  میں تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے،پاور سیکٹر میں پرابلم سب کو پتا ہے ، نومبر میں پانی سے 39.01 فیصد ، کوئلے سے 27.31 فیصد، مقامی گیس سے 9.34 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں