کراچی:
امریکی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے پاکستان کیلیے اپنا عالمی شہرت یافتہ ’ کاروباری امید کے اشاریہ‘کا اجرا کردیا۔
ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے پاکستان کیلیے اپنا عالمی شہرت یافتہ ’ کاروباری امید کے اشاریہ‘کا اجرا کردیا جس کے مطابق پاکستان میں کاروباری ادارے 2020کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروبار میں استحکام کیلیے پرامید ہیں۔
سروے کے مطابق اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مقابلے میں بڑی کمپنیاں نسبتاً زیادہ پر امید ہیں جن کا اسکور ایس ایم ایز کے 137.3 پوائنٹس کے مقابلے میں 149.5پوائنٹس رہا۔