بھارت میں 18 سالہ کرکٹرمیچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا


بھارت میں ایک 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا۔

بھارت میں ایک 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا۔ ستیا جیت پردھان کواس وقت دل کا دورہ پڑا جب نان اسٹرائیک اینڈ سے وہ سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اوروکٹ کے درمیان میں پہنچ کرگرگئے۔ اڑیسہ کندراپیڑا کالج میں زیرتعلیم ستیاجییت کو فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔

گزشتہ سال بنگال کلب کرکٹ کے سنویادیو نمائشی میچ کے دوران بیٹنگ کے بعد اپنے ٹینٹ میں واپس جارہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں