پرفارمنس ملک کے نام کرتا ہوں، نسیم شاہ


راولپنڈی: 

راولپنڈی ٹیسٹ کے ہیرو نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف اپنی شاندار پرفامنس کو پاکستان کے نام کرتا ہوں۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کو کرکٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں لیکن میں نے جب انھیں بتایا کہ میں نے 3 وکٹیں لی ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے، اللہ پاک کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف اپنی شاندار پرفامنس کو پاکستان کے نام کرتا ہوں، کوشش تھی کہ پانچ وکٹیں حاصل کروں لیکن انجری کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا، وقار یونس سے کافی سیکھ رہا ہوں، آگے بھی سیکھتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں