ماورا نے اپنے اور عروا کے نام کے ساتھ جڑا مسئلہ حل کردیا

ماورا نے اپنے اور عروا کے نام کے ساتھ جڑا مسئلہ حل کردیا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول بہنیں ماورا اور عروا کے آخری نام ’حسین (Hocane)‘ کی اسپیلنگ پر مداحوں نے اکثر شش و پنج کا اظہار کیا ہے کہ آخر اس کو کیسے پکاریں گے۔

ماورا اور عروا دونوں کے نام کے ساتھ حسین لکھا جاتا ہے جس کی اسپیلنگ میں وہ انگریزی کا حرف ایس ’s‘ استعمال کرنے کے بجائے سی ’c‘ استعمال کرتی ہیں جسے پڑھا جائے تو وہ ’حسین‘ کے بجائے ’ہوقین‘ سمجھ میں آتا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ ماورا سے متعدد انٹرویوز میں سوال بھی کیا جاچکا ہے کہ آپ کا آخری نام ہے کیا کیونکہ مداح اس پر لاعلمی اور تذبذب کا اظہار کرتے ہیں۔

ایسے میں ماورا کا کہنا تھا کہ ان کا آخری نام حسین ہے لیکن جب وہ اسکول میں ساتویں جماعت میں تھیں تو انہوں نے بس یونہی نام کی اسپیلنگ تبدیل کردی تھی اور اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ لوگوں میں اتنا مقبول ہوجائے گا۔

ماورا اور عروا دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھے جائیں تو وہاں بھی حسین کی اسپیلنگ تبدیل کرکے لکھی ہوئی ہے۔

تاہم اب اداکارہ ماورا نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ حسین کی درست اسپیلنگ بھی شامل کردی ہے۔

حال ہی میں ماورا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر Mawra Hocane کے ساتھ Hussain بھی لکھ دیا ہے۔

انسٹاگرام اسکرین گریب—

 ماورا  مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنا نام اپڈیٹ کرچکی ہیں۔

ٹوئٹر اسکرین گریب—

ماورا نے تو اپنے مداحوں کے لیے نام کا مسئلہ حل کردیا ہے لیکن عروا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب بھی عروا کے ساتھ حسین کی پرانی اسپیلنگ کے ساتھ نام نمایاں ہے۔

انسٹاگرام اسکرین گریب—

اپنا تبصرہ لکھیں