لاہور میں چینی کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی، 3 تاجر زیرِ حراست

لاہور میں چینی کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی، 3 تاجر زیرِ حراست


لاہور: پنجاب پولیس نے چینی کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین تاجروں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے چھاپے مار کر چینی کے دو ڈیلرز شاہد اور ماجد کو حراست میں لے لیا۔

تاجر شیخ عاصم کے مطابق سادہ کپڑوں اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار اس کے بہنوئی کو ساتھ لے گئے، اہل خانہ نے 15 پر کال بھی کی مگر پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

ادھر شاہدرہ کے علاقے سے بھی چینی کے تاجر خرم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اہلکار حراست میں لیے گئے ڈیلروں کے گھروں سے ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے آٹے کے بحران کے بعد ملک میں چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی 83 سے 86 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے اورادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی 18 روپے فی کلو سے زائد مہنگی ہوچکی ہے۔

ایسے میں حکومت نے متعلقہ محکموں کو چینی اور آٹا مہنگا کرکے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں