کرونا وائرس کا خوف، پاکستانی اتھلیٹس ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے


لاہور: 

کرونا وائرس سے خوف زدہ پانچ پاکستانی اتھلیٹس ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

ارشد ندیم، محبوب علی، محمد نعیم،عزیز الرحمان اور سمیع اللہ نے 28 فروری تک بیجنگ میں ٹریننگ کرنا تھی، اولمپکس میں کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کافی خوف زدہ تھے، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر  میجرجنرل ریتآئرڈ اکرم ساہی نے وطن واپسی کے فوری انتظامات کیے، کسی مشکل میں نہیں پھنسے اور خیریت سے واپس  پہنچ گئے ہیں،چین میں ٹریننگ سے کافی فائدہ ہواہے اب کوشش ہوگی کہ کسی یورپی ملک میں ٹریننگ کا موقع ملے تاکہ بھرپورتیاری کے ساتھ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرسکوں۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ان اتھلیٹس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے، اور دسیتاب پہلی فلائٹ سےانہیں واپس بلالیا گیا تھا، ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں کواولمپکس میں شرکت کرنی ہے، اس کو مزید ٹریننگ دینے کے لیے باہر سے غیر ملکی کوچ بلانے کے ساتھ ارشد کو کسی اور ملک بھجوانے کی تجویزہے، چند روزمیں اس بارے میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں