لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کا کرپٹ پاکستان دفن ہو چکا اور اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان پروان چڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں (ق) لیگ سےمذاکرات سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو متحرک کردیا ہے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کا کرپٹ پاکستان دفن ہو چکا، اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان پروان چڑھ رہا ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس کرپشن بچاؤ کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، سیاسی یتیموں کو پہلے کی طرح اب بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، کسی کو فلاح عامہ کے اقدامات میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے، ہم مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مستحکم ہے۔ْ