وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم کی کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم کی کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔
ہفتہ کے روز وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں کم لاگت گھر وں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز 30 جنوری کو کیا گیا تھا، جس کے تحت 31 مختلف فنانسنگ کی گئی ہیں اور ان کیلیے 73 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے گئے ہیں، اسلام آباد میں کم لاگت سے گھروں کی تعمیر 9کا آغاز ملک کی صفحہ اول کی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر کیا ہے۔