پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) 2020 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد دبئی کے کوکا کولا ارینا میں ہوا جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔
پیسا 2020 کی رنگا رنگ تقریب میں موسیقی سے لے کر ڈانس پرفارمنس اور طنر و مزاح نے تقریب میں موجود افراد کو خوب محظوظ کیا۔
آج ہم آپ کو پہلے پیسا ایوارڈز 2020 کی تقریب میں نمایاں رہنے والی شوبز شخصیات کے حوالے سے بتاتے ہیں۔
پیسا 2020 ایوارڈز کی نمایاں شخصیات کے انداز
ماہرہ خان
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے پہلے پیسا ایوارڈ 2020 کی تقریب میں مغربی طرز کا لباس پہن رکھا تھا اور ان کا یہ انداز سب کو بھایا۔
ثناء جاوید
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی رنگا رنگ تقریب میں اداکارہ ثناء جاوید کے مشرقی انداز نے سب کو اپنی جانب مبذول کیے رکھا، انہوں نے کالے رنگ کی گوٹے والی میکسی پہن رکھی تھی۔
سارا خان
پہلے پیسا ایوارڈ 2020 کی تقریب کے موقع پر اداکارہ سارا خان نے بھی مشرقی انداز اپنایا جس میں وہ کالے رنگ کی سادہ ساڑھی پہن کر بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
مومنا مستحسن
پیسا ایوارڈ 2020 کی تقریب میں گلوکارہ مومنا مستحسن نے پیلے رنگ کی خوبصورت اور سادہ فراک کا انتخاب کیا۔
حرا مانی
پیسا ایوارڈ 2020 کی تقریب میں اداکارہ حرا مانی نے مغربی طرز کی سلو ر جگمگاتی میکسی پہن رکھی تھی جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔
ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی نے پہلے پیسا ایوارڈ 2020 میں گہرے نیوی بلو رنگ کی کام والی نیٹ کی ساڑھی کا انتخاب کیا تھا۔
زارا نور عباس
پیسا ایوراڈز 2020 میں زارا نور عباس نے بھی مشرقی طرز کی کالے رنگ کی بنارسی ساڑھی کا انتخاب کیا۔
عروہ حسین
پیسا ایوارڈز 2020 میں اداکارہ عروہ حسین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مغربی طرز کی سفید رنگ کی میکسی زیب تن کی۔
آئمہ بیگ
پیسا ایوارڈز 2020 میں گلوکارہ آئمہ بیگ کو بھی مغربی طرز کی جگمگاتی ہوئی میکسی میں دیکھا گیا۔
مومل شیخ
پیسا ایوارڈز 2020 میں مومل شیخ نے کچھ منفرد انداز اپنا اور انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہنا ہوا تھا جس پر انہوں نے ہائی بن بنا رکھا تھا۔
بہترین اداکار و اداکارہ ٹی وی ایوارڈ
پیسا ایوارڈ 2020 میں ٹی وی کے بہترین اداکار کا ایوارڈ میرے پاس تم ہو کے ہمایوں سعید نے اپنے نام کیا جب کہ ٹی وی پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ میرے پاس تم ہو ہی کی عائزہ خان نے حاصل کیا۔
بہترین گانا ایوارڈ
اس سال کے بہترین گانے کا ایوارڈ گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے ’باری‘ نے حاصل کیا۔
بہترین اداکار و اداکارہ (کرٹک) ایوارڈ
بہترین اداکار (کرٹک) کا ایوارڈ میرے پاس تم ہو کے عدنان صدیقی نے حاصل کیا جب کہ پیسا 2020 میں بہترین اداکارہ (کرٹک) کا ایوارڈ رسوائی ڈرامے کی ثناء جاوید کے نام رہا۔
بہترین کامیڈی اداکار و اداکارہ ایوارڈ
اگر کامیڈی رول کی بات کی جائے تو کامیڈی رول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سنو چندہ کی نادیہ افغان نے اپنے نام کیا۔
کامیڈی رول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ عہدِ وفا ڈرامے کے عدنان صمد خان نے حاصل کیا۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
پہلے پیسا ایوارڈ 2020 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی اور عابدہ پروین نے حاصل کیا۔
گزشتہ سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی فلم ’سپر اسٹار‘ نے حاصل کیا۔
فلم لیڈنگ رول ایوارڈ
فلم میں لیڈنگ رول اداکار کا ایوارڈ ’پرے ہٹ لو‘ کے شہریار منور صدیقی اور ’سپر اسٹار‘ کی ماہرہ خان نے اپنے نام کیا۔
بہترین ماڈل ایوارڈ
پاکستان فیشن انڈسٹری کی بہترین ماڈل کا اعزاز ماڈل صدف کنول کے نام رہا۔
یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈ
پیسا ایوارڈ 2020 کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں انٹرٹینٹمنٹ انڈسٹری کے علاوہ پہلی مرتبہ یوٹیوب کے وی لاگرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
بہترین انسٹاگرام انفلوئنسر کا ایوارڈ حرا عتیق، یوٹیوب پرینکسٹر کا ایوارڈ پی فار پکاؤ، وی لوگر کا ایوارڈ زید علی اور ڈکی بھائی نے حاصل کیا۔