ماہرہ ہو گئی میرا سے ناراض ،جملوں کا تبادلہ


پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین میرا جی اورسپر اسٹار ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو بھی با آسانی دیکھا اورسنا جا سکتا ہے کہ میرا ،ماہرہ خان سے متعلق دئیے گئے بیانات سے ایک بار پھر مکر گئیں اور کہا کہ میں نے ماہرہ خان سے متعلق کچھ غلط نہیں کہا۔

میرا ماہرہ خان کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں مگر ماہرہ خان نے ہمیشہ ان تلخ جملوں کے جواب میں خاموشی اختیار کی مگر اس بار ماہرہ خان نے ناراضی کا اظہار کر ہی دیاوہ بھی سب کے سامنے۔

گزشتہ رات دبئی میں منعقد ہونے والی ایوارڈ کی ایک تقریب میں دونوں اداکارائیں شریک ہوئیں اور وہیں اداکار شہریار منور نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ میرا سے کیا کہنا چاہتی ہیں؟

ماہرہ خان نے میرا کو دیکھتے ہی بولا کہ ’دوستی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب میں آپ سے ناراض ہوں، کیونکہ آپ نے میرے بارے میں کچھ کہا تھا‘۔

اداکارہ میرا نے ماہرہ کی یہ بات سُنی تو کہا کہ ’ماہرہ میرا یقین کریں کہ میں نے کبھی آپ کے بارے میں کچھ بھی نہیں بولا‘۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے حال ہی میں میرا نے کہا تھا کہ ماہرہ خان باصلاحیت اداکارہ نہیں، میں اُس سے زیادہ باصلاحیت ہوں۔

میرا کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ماہرہ کو شوبز انڈسٹری میں ضرور سے زیادہ توجہ مل گئی، جس کی وجہ سے میرے ساتھ ٹی وی اور فلم میں ناانصافی ہوئی اور میرا استحصال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی میں پیسا ایوارڈز 2020 کا میلہ سجا جس میں ماہرہ خان، میرا جی، عائشہ عمر، شہریار منور، مومنہ مستحسن، عروہ حسین، فرحان سعید، سارہ خان، حرا مانی، علی ظفر، ثنا جاوید، زارا نور عباس، اشنا شاہ، ریما، آئمہ بیگ اور صدف کنول سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کےتقریباً تمام اسٹارز نے شرکت کی اور تقیب کو چا ر چا ند لگا دئیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں