کیا فیروزخان شوبزانڈسٹری چھوڑنے والے ہیں؟


پاکستان فلم و ٹی وی کے نا مور اور کامیاب ہیرو فیروز خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز نے اپنے پیغام کے ذریعے یہ خبر سب تک پہنچا دی کہ فیروز نے روحانیت کا سفر اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ سے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا۔

Sadaf Khan Nawaid@sadafnawaid

Feroze Khan has deleted his Instagram account with his wife wishing him best of luck in his spiritual journey…

View image on Twitter
See Sadaf Khan Nawaid’s other Tweets

دوسری جانب اس خبر کے ساتھ ہی فیروز خان کے دنیا بھر میں مو جود مدا حو ں میں تشویش کی ایک لہر بھی دوڑ گئی ہے کہ کہیں اب مستقبل میں فیروز خان شو بز کی دنیا بھی نہ چھو ڑ دیں۔

اس سلسلے میں یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ عرصے سے فیروز خان کی مولانا طارق جمیل کے ہمراہ چند تصویریں بھی کا فی وائر ل ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان ورسٹائل و معروف اداکارہ عمیمہ ملک کے بھائی ہیں اور ڈرامے ’خانی‘ سے انھیں رات ورات شہرت ملی تھی۔

 فیروز خان کا آج کل ایک نجی ٹی و ی پرڈرامہ ’عشقیہ‘  آن ائیر ہو رہا ہے جبکہ اس سال عیدالفطر میں ان کی فلم  ’ٹچ بٹن‘ بھی ریلیز ہو گی جس میں ان کے ہمراہ مر کزی کر داروں میں نامور ایکڑو ما ڈل ایمان علی، سنگرو ایکٹرفرحان سعید اور سونیا خان جلو ہ گر ہو رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں