ان ہاؤس تبدیلی چھانگا مانگا کی سیاست کی دوبارہ شروعات ہو گی: امیر جماعت اسلامی


امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے ان کی جماعت ان ہاؤس تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ ان ہاؤس تبدیلی کے نتیجے میں خریدو فروخت اور چھانگا مانگا کی سیاست دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

سراج الحق نے لاہور سے جاری ایک بیان مین کہا کہ جماعت اسلامی ان ہاؤس تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی نے غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کے دعویدار وزیراعظم آج بےبس دکھائی دیتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا، معیشت کے اختیارات آئی ایم ایف کے حوالے کیے گئے، اب وہ ہمارے مالیاتی اداروں کو کنڑول کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں