پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ


پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج طیارہ  معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ  پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا اور حادثے میں قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ائیرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ بنا دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں