وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس کے دو اہلکار کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش

وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس کے دو اہلکار کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش


خیبر: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس ملٹی میڈیا کے دو اہلکار کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس ملٹی میڈیا کے دو اہلکار کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں فوری طور پر  پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہلکار وزیر اعلیٰ کے دورے کے انتظامات کے لیے لنڈی کوتل آئے تھے لیکن کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں