مستقبل کا پلان، بنگلا کوچ رسل ون ڈے کپتان مشرفی سے ملیں گے


ڈھاکا: 

بنگلادیشی کوچ  رسل ڈومینگومستقبل کا پلان جاننے کے لیے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ سے ملاقات کریں گے۔

بنگلادیش نے رواں ماہ ایک ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کے لیے زمبابوے کی میزبانی کرنا ہے۔ بی سی بی کرکٹ آپریشن کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے واپسی پر رسل ڈومینگو مشرفی مرتضیٰ سے ملاقات کریں گے اور ان سے ان کے مستقبل کے ارادے معلوم کرنے کی کوشش کریں تاکہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جاسکے۔

یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ حالیہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے ممبر بن چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں