اسٹیٹ بینک نے 59 ارب کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی


کراچی: 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کوپاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے نیلامی میں 59 ارب کے انویسٹمنٹ بانڈ فروخت کیے ہیں، نیلامی کے عمل میں 3 سالہ مدت کے19 ارب روپے مالیت کے بانڈز فروخت کیے گئے اور تین سالہ مدت کی حامل بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 30بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 12.05 فیصد ہوگئی ہے جبکہ 5 سالہ مدت کے حامل 29 ارب روپے مالیت کے بانڈز فروخت کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں