اسٹیٹ بینک کے منافع میں ایک سال میں 95 فیصد کمی


 اسلام آباد: 

 اسٹیٹ بینک کے منافع میں ایک سال کے دوران 95 فیصد کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق روپے کی قدر گرنے سے بیرونی ادائیگیوں میں بھاری نقصان ہوا۔ 19۔2018  میں سٹیٹ بینک کے منافع کا ہدف 280 ارب روپے تھاجو 12 ارب 50 کروڑ روپے رہا۔ 18۔2017 ء میں  233 ارب روپے منافع تھا۔گزشتہ 5 برسوں تک اسٹیٹ بینک کا نان ٹیکس آمدن میں حصہ اوسط 30 فیصد رہا جبکہ مالی سال 2014 ء تا 2018 ء کے دوران سٹیٹ بینک کا منافع نان ٹیکس ریونیو کا اہم ذریعہ رہا۔

ایک سال میں نان ٹیکس آمدن ہدف کے مقابلے میں 408 ارب روپے کم رہی۔ 19۔2018 ء میں نان ٹیکس آمدن کا ہدف 772 ارب روپے تھاجبکہ نان ٹیکس آمدن کا حجم 364 ارب روپے رہا۔سرکاری اداروں کی شرح سود کی آمدن 123 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 36 ارب روپے رہی۔پی ٹی اے کی نان ٹیکس آمدن 20 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 18 ارب 20 کروڑ روپے رہی جبکہ 19۔2018 ء میں تیل اور گیس کی رائلٹی کی نان ٹیکس آمدن 88 ارب روپے رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں