اسلام آباد:
وفاقی فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ 22کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ 22کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا ہے جو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی رخصت کے دوران فرائض انجام دیں گی۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں نوشین جاوید امجد کی بطور قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعیناتی کی معیاد درج نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کی افواہیں سرگرم ہیں، ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 265 ارب روپے کی کمی کے باوجود جنوریکی ٹیکس وصولیوں میں سو ارب روپے کے شارٹ فال کے بعد شبرزیدی بیماری کی دو ہفتے کی رخصت پر کراچی روانہ ہوگئے تھے۔