آپ کی آواز کے نقوش پر مبنی نٹ بولٹ سے کار ٹائر کی چوری ناممکن


کیلیفورنیا: 

جو لوگ اپنی گاڑیوں کے ٹائر چوری ہونے سے پریشان رہتے ہیں، اب ان کے لیے خوشخبری ہے کہ تھری ڈی پرنٹر سے بنے مخصوص نٹ اور بولٹس کی وجہ سے ان کے ٹائر کسی اور گاڑی میں نصب کرنا ناممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ کی اپنی آواز کے ارتعاشات کی بنا پر بھی ٹائروں کے مخصوص بولٹ بنائے جاسکیں گے جو آپ کو اس کا ذاتی احساس فراہم کریں گے۔

اس سے قبل ٹارکس نٹ بہت مشہور ہوئے تھے لیکن اب وہ بھی ہرجگہ دستیاب ہیں۔ فورڈ کے مطابق کار ٹائر کے لیے تیارکردہ ان کے نئے نظام میں ایک نٹ فی ٹائر ہی چوری روکنے کے لیے کافی ہوگا۔ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بہت آسانی سے فولاد کے نٹ بنائے جاسکتے ہیں۔

ایسے نٹ پر کار کے مالک اپنی پسند کے ڈیزائن بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن اس کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ کی آواز کی چھوٹی سی ریاکارڈنگ کی بنا پر ہر نٹ کو الگ شکل دی جاسکتی ہے ۔ یعنی آواز کے ارتعاشات کی بنیاد پر ہی نٹ اور نٹ سے منسل کی بھی ڈیزائن کی جاسکے گی۔

ہرکار کا نٹ الگ ہوگا جس کے اندر بنی چوڑیوں کی نقل نہیں کی جاسکے گی اور نہ ہی چور کسی طرح ان کی مومی کاپی کرسکیں گے۔ اگرچہ یہ عمل مشکل لگتا ہے لیکن مہنگے اور فینسی ٹائروں کو بچانے کے لیے یہ ایک انوکھا نسخہ ہے۔ فورڈ تجرباتی طور پر ایسی چند گاڑیاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں