اسلام آباد:
ایل پی جی 10 روپے فی کلو سستی ہوکر 142 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو کمی کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت یکم فروری سے ایل پی جی 142 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 111 روپے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اب گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1680 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ کمرشل سیلنڈر میں بھی 454 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب کمرشل سیلنڈر کی نئی قیمت 6 ہزار 437 روپے ہوگی۔